آیت اللّٰہ خامنہ ای کیساتھ شہیدنواسی کی تصویر جاری-ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ حملے میں ملک کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا،
جس کے نتیجے میں سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای سمیت ان کے اہلِ خانہ کے چند افراد جاں بحق ہوئے۔ حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ ہفتے کی صبح ابتدائی اوقات میں کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس حملے میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کی ایک کمسن نواسی بھی جان کی بازی ہار گئیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق بچی کی عمر تقریباً 14 ماہ بتائی جا رہی ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق اس واقعے کے بعد ملک بھر میں سات روزہ عام تعطیل اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایران میں مختلف شہروں میں تعزیتی اجتماعات اور دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب حملے کے حوالے سے خطے میں سفارتی اور سیاسی ردعمل بھی سامنے آ رہا ہے، جبکہ صورتحال بدستور کشیدہ بتائی جا رہی ہے۔




