بریکنگ نیوز

مسلمان ہونے کی بنیاد پر تین نہتے بزرگ شہریوں پرتشدد

فروری 24, 2026 | admin
مسلمان ہونے کی بنیاد پر تین نہتے بزرگ شہریوں پرتشدد

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں محض مسلمان ہونے کی بنیاد پر تین بزرگ شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

 

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، ایک راہگیر نے ان بزرگوں کو نشانہ بنایا، انہیں تھپڑ مارے اور بدتمیزی کرتے ہوئے ان کا پیچھا کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان بے قصور بزرگوں کو سرِ عام ہراساں کیا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ بھارت میں اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت اور عدم برداشت کی ایک اور کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔