ریاض: آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) نے اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی کے حالیہ بیان کو ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔
سعودی عرب نے امریکی محکمہ خارجہ سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہکابی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ایسے بیانات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
امریکی سفیر نے کہا تھا کہ پورے مشرق وسطیٰ پر اسرائیل کا کنٹرول قابل قبول ہو سکتا ہے، جس پر سعودی عرب اور او آئی سی نے شدید مذمت کی ہے۔