ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

بنگلہ دیش نے بھارتی ایئر لائن کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
بنگلہ دیش نے بھارتی ایئر لائن کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

بنگلہ دیش نے بھارتی سپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، بنگلہ دیش نے بھارتی کم لاگت ایئرلائن اسپائس جیٹ کو اس کی غیر ادا شدہ اوور فلائٹ فیس کی وجہ سے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت معطل کر دی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAAB) نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب ایئرلائن سے واجب الادا فیس وصول نہ ہو سکی۔ نتیجے میں کئی اسپائس جیٹ پروازیں، خاص طور پر کولکتہ سے شمال مشرقی بھارتی شہروں جیسے گوہاٹی اور ایمفال کے لیے چلنے والی پروازیں، طویل اور متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔

 

متبادل راستوں کی وجہ سے پرواز کا دورانیہ اور ایندھن کا استعمال بڑھ گیا، جس سے ایئرلائن کے آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

 

دوسری طرف سپائس جیٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ ایک معمول کا معاملہ ہے اس کیلئے بنگلہ دیشی حکام سے بات چیت جاری ہے، معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔