ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.45 🇪🇺 یورو ₨322.14 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.15 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.25 🇦🇪 درہم ₨75.82 🇨🇳 چینی یوان ₨41.09

لکی مروت،سکیورٹی فورسز کی کارروئیاں،4 دہشتگرد ہلاک

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
لکی مروت،سکیورٹی فورسز کی کارروئیاں،4 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے چار مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاعات کی روشنی میں کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے مشتبہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک افراد مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ موقع سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

فوج کے ترجمان کے مطابق علاقے میں مزید ممکنہ خطرات کے پیش نظر کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔