ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

بھارت کی پاکستان کو 61 رنز سے شکست

👁️ 3 مرتبہ پڑھا گیا
بھارت کی پاکستان کو 61 رنز سے شکست

بھارت کی پاکستان کو 61 رنز سے شکست-کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 27ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ ایشان کشن نے 77 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط مجموعہ فراہم کیا۔ کپتان سوریا کمار یادو نے 32، شیوم دوبے نے 27 اور تلک ورما نے 25 رنز اسکور کیے۔ ابھیشیک شرما، ہاردک پانڈیا اور اکشر پٹیل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ رنکو سنگھ 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 4 اوورز میں 25 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور آخری اوور میں مسلسل دو گیندوں پر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان طارق نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

176 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 18 اوورز میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ابتدائی تین وکٹیں صرف 13 رنز پر گر گئیں جبکہ بابر اعظم 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عثمان خان 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ شاداب خان نے 14 اور فہیم اشرف نے 10 رنز بنائے۔ دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا، جسپریت بمراہ، ورون چکرورتی اور اکشر پٹیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ تلک ورما اور کلدیپ یادو نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میچ کے موقع پر آئی سی سی چیئرمین جے شاہ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سابق بھارتی کپتان روہت شرما اور سری لنکن کرکٹ بورڈ کے عہدیداران بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔