جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے، دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ جمعیت علما اسلام کے مطابق گزشتہ شب مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث انہیں اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، صوبائی امیر بلوچستان مولانا عبدالواسع، سینیٹر کامران مرتضیٰ اور دیگر رہنمائوں نے ہسپتال میں ان کی عیادت کی۔جمعیت علما اسلام کی جانب سے تمام کارکنان اور ہمدردوں سے مولانا عبدالغفور حیدری کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعاں کی اپیل کی جاتی ہے۔
مولانا عبدالغفور حیدری دل کے عارضے میں مبتلا،ہسپتال منتقل