ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.45 🇪🇺 یورو ₨322.14 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.15 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.25 🇦🇪 درہم ₨75.82 🇨🇳 چینی یوان ₨41.09

اسلام آبادجیل مکمل ہوگی توعمران خان کو وہاں منتقل کیا جائیگا،محسن نقوی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
اسلام آبادجیل مکمل ہوگی توعمران خان کو وہاں منتقل کیا جائیگا،محسن نقوی

اسلام آبادجیل مکمل ہوگی توعمران خان کو وہاں منتقل کیا جائیگا،محسن نقوی

جیل کے اندر تمام طبی سہولیات موجود ہیں،نی پی ٹی آئی کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے ہوئی، انہیں اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا،میڈیا سے گفتگو
ہمارے پاس دہشت گردی سے لڑنے والی فورس موجود نہیں تھی، ہم نے تین ماہ پہلے شروع کیا یہ 6 ماہ کا کورس ہے جو دن رات کر کے 3 ماہ میں مکمل کیا، ہمارے ان آفیسرز کو کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے ان کی ٹریننگ کی، پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد ( آئی این پی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی جیل مکمل ہوگی تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وہاں منتقل کیا جائے گا۔اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو ماہ میں اسلام آباد جیل مکمل ہو جائے گی جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کو وہاں منتقل کیا جائے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ جیل کے اندر تمام طبی سہولیات موجود ہیں ، بانی پی ٹی آئی کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے ہوئی، انہیں اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا۔اسلام آباد پولیس کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی پولیس کے لیے یہ بہت اہم دن ہے ، ہمارے پاس دہشت گردی سے لڑنے والی فورس موجود نہیں تھی، ہم نے تین ماہ پہلے شروع کیا یہ 6 ماہ کا کورس ہے جو دن رات کر کے 3 ماہ میں مکمل کیا، ہمارے ان آفیسرز کو کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے ان کی ٹریننگ کی، اسلام آباد میں ٹریننگ اسکولز کو اپ گریڈ کر رہے ہیں باہر کے لوگ بھی ٹریننگ کرنے یہاں آئیں گے، اس وقت فورس کا ہونا اس لیے بہت اہم تھا مجھے بہت امید ہے ان جوانوں سے کہ یہ دہشت گردوں کو ختم کریں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔