خگوانی میں گیس لیکیج دھماکا،نوافراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اٹک کی تحصیل حضرو کے گاؤں خگوانی میں ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں مکان کی چھت منہدم ہو گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں گھر کے ملبے تلے آ کر نو افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور متاثرہ گھر کی صفائی اور مزید امدادی کارروائیاں مکمل کر رہی ہیں۔
حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ گھروں میں گیس کی تنصیبات کی حفاظت اور احتیاطی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔