ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

ترلائی کلاں خودکش دھماکہ،32 افراد جاں بحق،169 زخمی

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
ترلائی کلاں خودکش دھماکہ،32 افراد جاں بحق،169 زخمی

 

اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں امام بارگاہ کے باہر خودکش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد جان سے گئے جبکہ 169 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ غازی شاہ امام روڈ پر پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق خودکش حملہ آور نے امام بارگاہ کے داخلی دروازے پر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے فوراً بعد لاشوں اور زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا تعلق فتنہ الخوارج سے بتایا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے واقعے میں 32 افراد کی شہادت اور 169 کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ اسلام آباد مسجد خودکش حملہ آور کی شناخت،افغانستان سے تربیت کا انکشاف

واقعے کے بعد پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں:امام بارگاہ میں خودکش دھماکا،12 نمازی شہید

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔ انہوں نے وزیرداخلہ کو واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیرِ صحت کو خود معاملے کی نگرانی کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔