ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.24 🇪🇺 یورو ₨321.39 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.43 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.20 🇦🇪 درہم ₨75.76 🇨🇳 چینی یوان ₨40.99

ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،آرمی چیف

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،آرمی چیف

ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،آرمی چیف-بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری فیصلہ کن آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے گزشتہ تین روز کے دوران ‘فتنہ ہندوستان’ کے 197 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس شدید مقابلے اور کارروائیوں کے دوران مادرِ وطن کی حفاظت کی خاطر پاک فوج کے 22 بہادر جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، جبکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں میں خواتین اور بچوں سمیت 36 شہری بھی شہید ہوئے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فوج، ایف سی اور پولیس کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عظیم قربانیوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔