ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

امن کمیٹی کے سربراہ کے گھر خودکش دھماکا،3جاں بحق

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
امن کمیٹی کے سربراہ کے گھر خودکش دھماکا،3جاں بحق

شادی کی تقریب کے دوران خودکش دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے گھر شادی کی تقریب کے دوران خودکش دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا قریشی موڑ کے قریب پیش آیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ضلعی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ دھماکے کے فوراً بعد فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

ریسکیو ٹیموں اور پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر منتقل کیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت اور دیگر پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔