شبقدر: تھانہ شبقدر کے حدود خیرآباد میں شادی کے گھر میں کمرے کی بوسیدہ چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، کمرے کی بوسیدہ چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے
ریسکیو 1122کے مطابق افسوسناک واقعہ صبح تقریباً چار بجے پیش آیا چھت گرنے سے کمرے میں موجود مہمان ملبے تلے دب گئے،مقامی افراد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا جاں بحق اور زخمی افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شبقدر منتقل کر دیا گیا
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے ہوئے مہمان تھے جاں بحق افراد کا تعلق پشاور اور خیبر تیراہ سے بتایا جا رہا ہے، پولیس زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کو آیل آر آیچ پشاور منتقل کر دیا گیا ریسکیوں 11 افسوسناک حادثے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی فضا قائم
پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دیں پولیس
