ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

اوساکا میں ٹرین حادثہ،13ہلاک،98 زخمی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
اوساکا میں ٹرین حادثہ،13ہلاک،98 زخمی

اوساکا میں ٹرین حادثہ،13ہلاک،98 زخمی-میکسیکو کے جنوب مغربی علاقے اوساکا میں ٹرین کے حادثے کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہو گئے۔

حادثہ اُس وقت پیش آیا جب مسافر ٹرین اوساکا کے قصبے نزندا کے قریب ایک موڑ کاٹتے ہوئے پٹری سے اتر گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین میں مجموعی طور پر 241 مسافر اور 9 عملے کے ارکان سوار تھے۔ زخمی ہونے والوں میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور دیگر مسافروں کو بحفاظت ٹرین سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

اوساکا کے گورنر نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کی امداد اور علاج کے لیے ریاستی اور وفاقی ادارے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔