ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

سڈنی ساحلی فائرنگ دہشتگردی قرار،حملہ آور باپ بیٹا نکلے

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
سڈنی ساحلی فائرنگ دہشتگردی قرار،حملہ آور باپ بیٹا نکلے

سڈنی ساحلی فائرنگ واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا گیا، حملہ آور باپ بیٹا نکلے جبکہ پولیس نے مزید ملزمان کی تلاش ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے واقعے سے متعلق نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے پریس کانفرنس میں تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حملہ یہودیوں کی ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث دونوں افراد آپس میں باپ بیٹا تھے، جن میں سے ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے۔

پولیس کمشنر کے مطابق ہلاک ہونے والے حملہ آور کی شناخت 50 سالہ ساجد اکرم جبکہ زخمی حملہ آور کی شناخت 24 سالہ نوید اکرم کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ساجد اکرم کے پاس گزشتہ دس برس سے اسلحے کا لائسنس موجود تھا اور وہ ایک گن کلب کا رکن بھی تھا۔

پولیس نے ہلاک حملہ آور کے قبضے سے چھ ہتھیار برآمد کر لیے ہیں، تاہم یہ تحقیقات جاری ہیں کہ ان میں سے کون سے ہتھیار فائرنگ کے واقعے میں استعمال ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کے قریب سے دو فعال دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد بھی ملے ہیں، جنہیں ناکارہ بنا کر محفوظ کر لیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایک حملہ آور کو قابو کرنے والے شہری احمد ال احمد کو ہیرو قرار دیا جا رہا ہے، جن کے بروقت اقدام نے مزید جانی نقصان کو روکا۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے مزید ملزمان کی تلاش ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تحقیقات کا مرکز اس دہشت گرد حملے کے محرکات اور پس منظر ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں حملہ آور کافی عرصے سے آسٹریلیا میں مقیم تھے، تاہم ان کے پس منظر سے متعلق مزید تفصیلات فی الحال جاری نہیں کی جا سکتیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی حکومت نے واقعے پر آج یومِ سوگ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ سڈنی کے ساحلی علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 16 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔