ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

سابق بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کی عسکری برتری کا اعتراف کر لیا

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
سابق بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کی عسکری برتری کا اعتراف کر لیا

سابق بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کی عسکری برتری کا اعتراف کر لیا

بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) وید پرکاش ملک نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ عسکری ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان بھارت سے آگے ہے۔ ان کے مطابق جدید جنگی صلاحیتوں نے دونوں ممالک کی دفاعی حکمتِ عملی کو یکسر بدل دیا ہے۔

جنرل ملک نے بتایا کہ آپریشن سندور کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی سرحد عبور نہیں کی کیونکہ جدید اسٹینڈ آف ویپنز کی مدد سے دور بیٹھ کر کارروائی ممکن ہو گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بھارت کے مقابلے میں بہتر ہتھیار اور جدید سازوسامان موجود ہیں، اور رافیل طیاروں اور ایس-400 دفاعی نظام کی تباہی پاکستان کی عسکری برتری کا ثبوت ہے۔

سابق آرمی چیف نے بھارت کو ہدایت دی کہ اپنی فوجی تیاریوں، سازوسامان اور ٹیکنالوجی میں بہتری لائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ کارروائی کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ جدید جنگیں اب روایتی انداز سے ہٹ کر ٹیکنالوجی اور اسٹینڈ آف ویپنز پر منحصر ہیں، جس میں ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔