ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

محنت اور اتحاد کے بغیر ترقی ممکن نہیں،وزیراعظم

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
محنت اور اتحاد کے بغیر ترقی ممکن نہیں،وزیراعظم

محنت اور اتحاد کے بغیر ترقی ممکن نہیں،وزیراعظم- وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جادو ٹونے سے نہیں بلکہ محنت سے ملک ترقی کرے گا، اور دہشت گردی اور معاشی ترقی کی کاوشیں ایک ساتھ نہیں چل سکتیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم میں یکجہتی قائم ہونے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے، اور افواج پاکستان کی قربانیوں کا مذاق اڑانے والے ملک کی عزت نہیں کر سکتے۔

شہباز شریف نے کہا کہ افواج کے خلاف زہر آلود پراپیگنڈا کیا جائے تو اس کا دفاع کرنا حکومت، علما اور ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں قوم کی دعاؤں اور افواج کی بے مثال کاوشوں سے عظیم فتح حاصل ہوئی۔

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہا اور کہا کہ مسلح افواج کی جرات اور بہادری سے دشمن کو عبرتناک شکست ہوئی، جبکہ سیاسی اور عسکری قیادت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ پرستی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے، اور خوارج کے حملوں میں معصوم پاکستانی شہید ہو رہے ہیں، جن کی قربانی سے کئی بچوں کو یتیم ہونے سے بچایا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔