جاپان میں7.6شدت کا زلزلہ،سونامی جاری-جاپان میں شدید نوعیت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے بعد شمال مشرقی ساحلی علاقوں کے لیے سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق خطرہ ہے کہ ساحلی علاقوں میں 10 فٹ تک بلند سونامی لہریں اٹھ سکتی ہیں، جبکہ ابتدائی لہر Aomori سے Iwate تک کے مختلف بندرگاہی مقامات تک پہنچنے کا امکان ہے۔
اب تک موصول ہونے والی اطلاعات میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم حکام ساحلی آبادی کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے کی ہدایات دے رہے ہیں۔