ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

ڈیرہ بگٹی:سکیورٹی فورسز کا آپریشن،5 دہشتگردجہنم واصل

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ڈیرہ بگٹی:سکیورٹی فورسز کا آپریشن،5 دہشتگردجہنم واصل

ڈیرہ بگٹی:سکیورٹی فورسز کا آپریشن،5 دہشتگردجہنم واصل

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی جس میں دورانِ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد منطقی انجام کو پہنچ گئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک ہونے والے دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، ملک سے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔