ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

انجینیئر محمد علی مرزا اڈیالہ جیل سے رہا

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
انجینیئر محمد علی مرزا اڈیالہ جیل سے رہا

 

انجینیئر محمد علی مرزا اڈیالہ جیل سے رہا

راولپنڈی — مذہبی اسکالر انجینیئر محمد علی مرزا کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

ان کے خلاف جہلم میں توہینِ مذہب کا مقدمہ درج تھا، جس میں انہوں نے ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کیا تھا۔ 3 دسمبر کو جسٹس صداقت علی خان نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، جس دوران مرزا محمد علی کے وکیل طاہر ایوبی نے دلائل پیش کیے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کرتے ہوئے دو ضمانتی مچلکے، ہر ایک 5 لاکھ روپے کے، جمع کرانے کا حکم دیا۔ مچلکے جمع ہونے کے بعد آج ان کی رہائی عمل میں آئی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔