ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

تلہ گنگ سے افغان دہشت گردگرفتار

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
تلہ گنگ سے افغان دہشت گردگرفتار

تلہ گنگ سے افغان دہشت گردگرفتار-کمانڈر ارمانی نے اسے فوجی قلعے پر فدائی حملے کی تیاری کے لیے کہا، لیکن مناسب موقع نہ ملنے کی وجہ سے حملہ نہیں ہو سکا۔

پنجاب کے علاقے تلہ گنگ سے افغان شہری قاسم عرف حسن کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیکیورٹی حکام کی جانب سے جاری ویڈیو میں گرفتار شخص نے بتایا کہ وہ ایک سال قبل افغانستان سے لکی مروت آیا تھا۔

اس نے مزید کہا کہ 2025 میں سرہ درگہ میں طالبان کمانڈر ارمانی سے ملاقات ہوئی جس نے اسے جہاد کی دعوت دی۔ کمانڈر ارمانی نے اسے فوجی قلعے پر فدائی حملے کی تیاری کے لیے کہا، لیکن مناسب موقع نہ ملنے کی وجہ سے حملہ نہیں ہو سکا۔

گرفتار شخص نے بتایا کہ بعد ازاں وہ تنظیم میں واپس چلا گیا، جہاں کمانڈر ارمانی نے نئے افراد تلاش کرنے کا کہا۔ اس دوران اس نے پانچ افراد کو کمانڈر کے حوالے کیا اور فی شخص 10 ہزار روپے وصول کیے۔

قاسم عرف حسن نے بتایا کہ ستمبر میں وہ پنجاب گیا تاکہ نئے افراد تلاش کرے اور انہیں تنظیم میں شامل کرے، لیکن کچھ دن بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔