ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

مین ہول سانحہ،3 سالہ ابراہیم کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
مین ہول سانحہ،3 سالہ ابراہیم کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی

مین ہول سانحہ،3 سالہ ابراہیم کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والا تین سالہ ابراہیم طویل جدوجہد کے بعد جاں بحق حالت میں مل گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق 14 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد بچے کی لاش ایک کلو میٹر دور نالے سے برآمد ہوئی۔

گزشتہ رات تین سالہ ابراہیم والدین کے ساتھ شاپنگ کے لیے آیا تھا کہ اچانک ہاتھ چھڑا کر بھاگا اور کھلے مین ہول میں گر گیا۔ بچے کے والد کے مطابق موٹر سائیکل مین ہول کے قریب کھڑی تھی جبکہ مین ہول پر ڈھکن موجود نہیں تھا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ابتدائی کئی گھنٹوں تک بچہ نہ مل سکا اور کھدائی سمیت دیگر اقدامات جاری رہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حادثے کے بعد متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی مشینری فراہم نہیں کی گئی اور علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مشینری کا انتظام کیا۔ دورانِ تلاش کوئی سرکاری افسر بھی موقع پر موجود نہیں تھا۔

ابراہیم واحد اولاد تھا، جس کی المناک موت نے اہلِ خانہ اور علاقے کے لوگوں کو افسردہ کر دیا ہے۔ واقعے کے بعد شہریوں نے کھلے مین ہولز کی موجودگی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور ذمہ دار اداروں سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔