ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز پاکستان کے نام

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز پاکستان کے نام

ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز پاکستان کے نام-فائنل میں سری لنکا کو شکست

ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

 

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 114 رنز اسکور کیے۔ سری لنکا کی جانب سے کامل مشرا 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور شاہین آفریدی نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ابرار احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی بیٹنگ

115 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس نے پراعتماد آغاز کیا۔
صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے 46 رنز کی شراکت قائم کی۔

  • صائم ایوب 36 رنز
  • صاحبزادہ فرحان 23 رنز
  • سلمان آغا 14 رنز
  • فخر زمان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

آخر میں بابر اعظم 37 اور عثمان خان 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اور پاکستان نے ہدف 8 گیندیں پہلے حاصل کرلیا۔

سیریز کے بہترین کھلاڑی

فائنل میں شاندار بولنگ کے باعث محمد نواز کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ انہوں نے فائنل میں 17 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پوری سیریز میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں اپنے نام کیں۔

پاکستان نے فائنل کے لیے ایک تبدیلی کی، فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی واپسی ہوئی جبکہ وسیم جونیئر کو باہر بٹھایا گیا۔
سری لنکا نے بغیر تبدیلی کے وہی الیون برقرار رکھی جس نے آخری میچ میں پاکستان کو ہرایا تھا۔

پاکستان کی اس کامیابی کے ساتھ ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز کا ٹائٹل قومی ٹیم کے نام رہا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔