ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

چوہدری شجاعت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کو نئی سمت دی،انیلہ ایاز

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
چوہدری شجاعت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کو نئی سمت دی،انیلہ ایاز

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) کی نامزد مرکزی نائب صدر انیلہ ایاز چوہدری نے کہا ہے کہ پارٹی کے قائد چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ خواتین کے مقام کو بلند کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے۔ ان کی مدبرانہ قیادت میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بہتری اور خدمت کا سفر چوہدری شجاعت صاحب کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین آور چوہدری شافع حسین کی قیادت میں جاری ہے۔ دونوں رہنما خواتین کے مسائل کے حل اور ان کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔انیلہ ایاز چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ خواتین کی ترقی کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ پارٹی کی قیادت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔