ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی،ہلاکتوں کی تعداد 55 ہو گئی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی،ہلاکتوں کی تعداد 55 ہو گئی

ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی،ہلاکتوں کی تعداد 55 ہو گئی

ہانگ کانگ کے ایک بڑے رہائشی کمپلیکس میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 55 تک پہنچ گئی ہے۔ آتشزدگی ہانگ کانگ کے شمالی علاقے میں واقع کثیرالمنزلہ عمارت میں گزشتہ رات پیش آئی۔

فائر سروس حکام کے مطابق آگ اچانک پھیل گئی اور چند ہی منٹوں میں عمارت کے متعدد بلاکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ابتک کی اطلاعات کے مطابق 51 افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے، جب کہ 4 زخمی دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی کمپلیکس کے آٹھ میں سے چار بلاکس میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، جبکہ باقی بلاکس میں آگ بجھانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ایک بلاک مکمل طور پر محفوظ رہا ہے جسے آگ نے متاثر نہیں کیا۔

فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیمیں اب بھی متاثرہ حصوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش اور متاثرین کے انخلا میں مصروف ہیں، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔