ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

پشاور:دہشتگردوں کا فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر حملہ،دو دھماکے

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
پشاور:دہشتگردوں کا فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر حملہ،دو دھماکے

 

پشاور:دہشتگردوں کا فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر حملہ،دو دھماکے

پشاور: شہر کے علاقے صدر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (FC) کے ہیڈکوارٹرز پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

سی سی پی او پشاور کے مطابق پولیس اور دیگر فورسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ صدر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی ہیں۔

دھماکوں کی شدت کے سبب قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ حکام نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز صورتحال پر قابو پانے کے لیے کارروائی کر رہی ہیں اور مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔