دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ
دبئی ایئر شو کے دوران بھارت میں تیار کردہ جنگی طیارہ تیجس ایک مظاہرے کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی طیارہ مقامی وقت کے مطابق دو بج کر دس منٹ پر اس وقت گر کر تباہ ہوا جب وہ ایروبیٹک اسٹنٹ کا مظاہرہ کر رہا تھا۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کردی۔
https://t.co/7Ssvd0cklG
دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ#DubaiAirShow #IndianFighterJetCrash #AirShowAccident #DubaiNews #BreakingNews #AviationNews #JetCrash #AirShow2025 #IndiaAirForce #AviationUpdates #LatestNews— abs 24news (@abs24news_) November 21, 2025
بھارتی میڈیا نے بھی طیارے کے گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
تیجس جنگی طیارہ، جسے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) نے تیار کیا تھا، 4.5 جنریشن کی کیٹیگری میں شمار ہوتا ہے اور بھارت اس کی صلاحیتوں کو رافیل کے ہم پلہ قرار دیتا رہا ہے۔ تاہم اس طیارے کی کارکردگی پر ماضی میں بھی سوالات اٹھتے رہے ہیں۔
حادثے میں تباہ ہونے والا یہ طیارہ 2016 سے بھارتی فضائیہ کا حصہ تھا۔