بریکنگ نیوز

پی ایس ایل میں توسیع،دو نئی ٹیموں کی نیلامی کا اعلان

نومبر 21, 2025 admin
پی ایس ایل میں توسیع،دو نئی ٹیموں کی نیلامی کا اعلان

پی ایس ایل میں توسیع،دو نئی ٹیموں کی نیلامی کا اعلان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں توسیع کا بڑا مرحلہ طے ہوگیا ہے، اور لیگ کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کی تاریخ 6 جنوری 2026 مقرر کردی گئی ہے۔

پی ایس ایل حکام کے مطابق نئی فرنچائزز کے لیے 6 ممکنہ شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جن میں فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت شامل ہیں۔ ان شہروں کو ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

لیگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صرف وہی بولی دہندگان نیلامی میں حصہ لے سکیں گے جنہیں تکنیکی طور پر اہل قرار دیا جائے گا۔
سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ مسلسل ترقی کر رہی ہے اور عالمی سطح کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اپنی جگہ مضبوط بنا رہی ہے۔

پی سی بی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ دنیا بھر سے سرمایہ کاروں کو نئی ٹیموں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ تکنیکی پروپوزل جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔