بریکنگ نیوز

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،4 دہشت گرد ہلاک

نومبر 19, 2025 admin
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،4 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،4 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد — خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی ضلع باجوڑ میں کی گئی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

ترجمان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام اور ذاکر خیل میں بھی آپریشن کیے گئے جن میں مزید دو دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کی گئی کارروائی میں بھی ایک دہشت گرد کو خاتمہ کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد مختلف حملوں اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جبکہ متعلقہ علاقوں میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔