بریکنگ نیوز

جنگ مسلط کی گئی تو جواب مئی جیسا ہوگا،فیلڈ مارشل

نومبر 17, 2025 admin
جنگ مسلط کی گئی تو جواب مئی جیسا ہوگا،فیلڈ مارشل

جنگ مسلط کی گئی تو جواب مئی جیسا ہوگا،فیلڈ مارشل-کوشش کی تو اسے وہی جواب دیا جائے گا جو مئی میں دیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو نشانِ امتیاز عطا کیے جانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک امن دوست ملک ہے، تاہم اگر کسی نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسے وہی جواب دیا جائے گا جو مئی میں دیا گیا تھا۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کی مدد فرمائی اور ملک کو سرخرپو کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب مسلمان اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو دشمن کے مقابلے میں اس کے وسائل بھی غیر معمولی اثر دکھاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج اللہ کے نام پر اپنے فرائض ادا کرتی ہے اور اللہ کے خاص فضل سے ہر محاذ پر کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیشہ پاکستان کی بہادری اور عزم کے سامنے شکست کھاتا آیا ہے، اور وطن کے سپاہی ایمان اور یقین کے ساتھ ملک کا دفاع کرتے ہیں۔