ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

مدینہ منورہ میں موسمِ سرما کی پہلی بارش،فضائیں معطر

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
مدینہ منورہ میں موسمِ سرما کی پہلی بارش،فضائیں معطر

مدینہ منورہ میں موسمِ سرما کی پہلی بارش،فضائیں معطر

مدینہ منورہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارش نے شہرِ مقدس کے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔ بارش کے بعد مسجد نبوی ﷺ اور اطراف کے علاقے جل تھل ہو گئے جبکہ زائرین نے بارانِ رحمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مدینہ سمیت سعودی عرب کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کچھ علاقوں میں شدید بارش کے باعث عارضی تعطل، ٹریفک میں مشکلات اور نشیبی مقامات پر پانی جمع ہونے کے خدشات موجود ہیں۔

چند روز قبل مملکتِ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں نمازِ استسقا ادا کی گئی تھی، جس میں عوام نے بارش کی دعا کی۔ یہ نماز سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق خشک سالی کے ایام میں ادا کی جاتی ہے تاکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت نازل ہو۔

بارش کے بعد مدینہ کی فضاؤں میں ٹھنڈک، خوشبو اور روحانی سکون کی کیفیت طاری ہے، جبکہ شہری اور زائرین موسم سے بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔