ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس مقرر

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس مقرر

جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس مقرر

اسلام آباد: صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کو وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ ان کی تقرری وزیرِ اعظم کی سفارش پر عمل میں آئی۔

وزارتِ قانون و انصاف نے بھی جسٹس امین الدین خان کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

جسٹس امین الدین خان اس سے قبل آئینی بینچ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور وہ اس ماہ کے آخر یعنی 30 نومبر کو ریٹائر ہونے والے تھے۔

واضح رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکی ہے اور صدر مملکت کے دستخط کے بعد یہ بل آئین کا حصہ بن گیا ہے۔ ترمیم کے تحت موجودہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اپنی مدت پوری ہونے تک چیف جسٹس پاکستان کے طور پر رہیں گے۔

آرٹیکل 255 کی شق 2 میں کی گئی ترمیم کے مطابق، بعد ازاں چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت میں سے سینئر ترین جج کو چیف جسٹس پاکستان مقرر کیا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔