ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

شکارپور:قبائلی تصادم،راکٹ لانچرحملے میں 5 جاں بحق

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
شکارپور:قبائلی تصادم،راکٹ لانچرحملے میں 5 جاں بحق

شکارپور:قبائلی تصادم،راکٹ لانچرحملے میں 5 جاں بحق- شکارپور کے نواحی علاقے ٹاؤن چک کے قریب گوٹھ بیچانجی میں قبائلی دشمنی کے باعث ایک گھر پر راکٹ لانچر سے حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق بڈانی قبیلے کے مسلح افراد نے شر قبیلے کے ایک گھر کو گھیرے میں لے کر راکٹ لانچر فائر کیا۔ دھماکے اور فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا مالک عبدالخالق شر، اس کے دو بیٹے خالد اور راجا شر، بھائی عبدالستار شر اور مہمان عبدالجبار شر شامل ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ لاشیں ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ علاقے میں کشیدگی کے پیش نظر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری روانہ کی۔ پولیس نے وڈو بڈانی جتوئی گینگ اور دیگر ملزمان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کیا۔ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کے مطابق ہلاک اور زخمی ملزمان شر برداری کے 5 افراد کے قتل میں ملوث تھے، جبکہ فرار دیگر ملزمان کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ وہ خود کو قانون کے حوالے کریں یا مرنے کے لیے تیار رہیں۔ ایس ایس پی نے زور دیا کہ قبائلی تکرار کی آڑ میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

#شکارپور #قبائلی_تصادم #راکٹ_لانچر #قتل_و_ہراس #پولیس_آپریشن #بڈانی_قبیلہ #BreakingNews #PakistanNews #LawAndOrder

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔