جی الیون کچہری حملے جاں بحق 7 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل-جی الیون کچہری میں منگل کو ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق 7 افراد کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر کے انہیں ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ان میں وکیل زبیر اسلم گھمن کی میت بھی شامل ہے۔
پمز اسپتال کے مطابق دھماکے میں 10 شہداء کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ 2 کی شناخت ابھی باقی ہے۔ اسپتال میں لائے گئے 36 زخمیوں میں سے 18 کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا، اور 14 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تاہم 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دھماکے کے بعد اسلام آباد کچہری اور ریڈ زون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ اور اطراف میں ہائی الرٹ جاری ہے۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے مرکزی گیٹ پر رک کر سیکیورٹی کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ہائیکورٹ کے دوسرے گیٹ پر بھی پولیس کی گاڑی تعینات کی جائے۔ ہائیکورٹ کے باہر کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔