ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

کیڈٹ کالج پرحملہ آور تمام خوارج جہنم واصل

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
کیڈٹ کالج پرحملہ آور تمام خوارج جہنم واصل

کیڈٹ کالج پرحملہ آور تمام خوارج جہنم واصل۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وانا کیڈٹ کالج پر دہشتگردوں کے حملے کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور کامیاب آپریشن کے ذریعے ناکام بنا دیا۔ آپریشن میں ایک خودکش حملہ آور سمیت چار دہشتگرد مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت کالج کی عمارت کو بارودی سرنگوں کے خدشے کے پیش نظر کلیئر کیا جا رہا ہے۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے غیر معمولی احتیاط اور حکمتِ عملی سے کام لیتے ہوئے تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت کیڈٹ کالج میں تقریباً 650 افراد موجود تھے جن میں 525 کیڈٹس شامل تھے، تاہم کسی طالب علم یا استاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ذرائع کے مطابق افغان خوارج کی کالج میں موجودگی اور کیڈٹس کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر آپریشن انتہائی منصوبہ بندی سے کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز دہشتگردوں نے کالج کے مرکزی گیٹ سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا، گیٹ تباہ اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے تھا اور وہ حملے کے دوران ٹیلیفون کے ذریعے بیرونِ ملک سے ہدایات وصول کر رہے تھے۔ دہشتگرد کالج کی رہائشی عمارتوں سے دور ایک عمارت میں چھپے ہوئے تھے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔