ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام،2 ہلاک

👁️ 3 مرتبہ پڑھا گیا
کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام،2 ہلاک

کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام،2 ہلاک- تین دہشت گرد کالج کے ایڈمنسٹریٹو بلاک میں محصور ہیں

 

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج نے کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بروقت کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ تین دہشت گرد کالج کے ایڈمنسٹریٹو بلاک میں محصور ہیں اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے مین گیٹ پر دھماکہ خیز گاڑی کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی تاکہ طلبہ میں خوف و ہراس پھیلایا جا سکے، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے طلبہ اور عملے کو محفوظ رکھا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گرد افغانستان میں موجود اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے، اور یہ واقعہ افغان طالبان کے دعووں کی تردید کرتا ہے کہ علاقے میں دہشت گرد موجود نہیں ہیں۔

سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ “عزم استحکام” کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا توقف جاری رہیں گی اور کسی بھی قسم کے حملے کو ناکام بنایا جائے گا۔ علاقے میں اضافی حفاظتی اقدامات بھی نافذ کر دیے گئے ہیں تاکہ طلبہ اور مقامی آبادی کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔