بریکنگ نیوز

سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل،وینٹی لیٹر پر منتقل

نومبر 10, 2025 admin
سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل،وینٹی لیٹر پر منتقل

سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل،وینٹی لیٹر پر منتقل- پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز ہے اور خاندانی ذرائع نے ان کی علالت کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی کو طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عرفان صدیقی کی ناساز صحت کے باعث وہ آج 27ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کی مشترکہ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے 27ویں آئینی ترمیم کے بنیادی مسودے کی منظوری دے دی ہے۔ مجوزہ ترمیم آج سینیٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی جو صبح 11 بجے منعقد ہوگا۔

سینیٹ کے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق سینیٹر فاروق ایچ نائیک قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے جبکہ وزیرِ قانون ترمیمی بل ایوان میں منظوری کے لیے رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کی بعض ترامیم پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا۔ ان مجوزہ ترامیم میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے جبکہ بلوچستان میں اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کی تجویز پر مشاورت کے لیے مزید وقت طلب کیا گیا ہے۔