پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا-پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ہانگ کانگ سکسز کے فائنل میں کویت کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
فائنل مقابلے میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چھ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز اسکور کیے۔ کپتان عباس آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز بنائے، عبدالصمد نے 42 اور خواجہ نافع نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔
https://twitter.com/ICCAsiaCricket/status/1987455692287139985
ہدف کے تعاقب میں کویت کی ٹیم دباؤ کا شکار رہی اور 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یوں پاکستان نے بڑی برتری کے ساتھ فتح اپنے نام کی۔
