ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

27 ویں آئینی ترمیم،اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شروع

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
27 ویں آئینی ترمیم،اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شروع

27 ویں آئینی ترمیم،اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شروع۔ وفاقی کابینہ کا 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے خصوصی اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہو گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے کر رہے ہیں۔ اجلاس میں خواجہ آصف، اظہر کیانی، رانا تنویر، اسرنگزیب کھچی، رانا مبشر، عون چوہدری، ڈاکٹر شہزرہ منصب، ریاض حسین پیرزادہ، قیصر احمد شیخ اور ملک رشید احمد شریک ہیں۔

اس کے علاوہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی اجلاس میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کابینہ کو 27 ویں آئینی ترمیم پر بریفنگ دے رہے ہیں جبکہ اٹارنی جنرل بھی متعلقہ قانونی پہلوؤں پر بریفنگ فراہم کریں گے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔