ڈی این اے کی ساخت پر تحقیق کرنے والا سائنسدان چل بسا
واشنگٹن: ڈی این اے کی ساخت کے حوالے سے تحقیق کرنے والے امریکی سائنسدان جیمس واٹسن 97 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی موت کی تصدیق کولڈ اسپرنگ ہاربر لیبارٹری کے ترجمان نے کی ہے۔
واٹسن نے 1962ء میں فرانسس کرک اور مورس ولکنز کے ساتھ مل کر ڈی این اے کے ڈبل ہیلکس اسٹرکچر کی دریافت پر نوبل انعام حاصل کیا تھا۔ نیچر رسالے میں پہلی بار شائع ہونے والی ان کی تحقیق مالیکیولر بائیولوجی میں ایک اہم پیشرفت سمجھی جاتی ہے۔
واٹسن نے اپنی زندگی میں تحقیق اور سچائی کی کھوج کو اپنا مقصد قرار دیا۔ ان کی دریافت نے سائنس کی دنیا میں انقلاب برپا کیا اور جینیٹکس کے مطالعے کے دروازے کھولے۔