ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا گرفتار

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا گرفتار

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق حامد رضا مختلف مقدمات میں مطلوب تھے اور عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے انہیں حراست میں لے کر فیصل آباد پولیس کے حوالے کیا، جس کے بعد انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی کے دوران جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا۔

واضح رہے کہ 31 جولائی کو فیصل آباد کی اے ٹی سی عدالت نے 9 مئی کے تین مقدمات میں فیصلہ سناتے ہوئے متعدد سیاسی رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی، جن میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔