بریکنگ نیوز

مکران کوسٹل ہائی وے پر خوفناک حادثہ،7 افراد جاں بحق

نومبر 6, 2025 admin
مکران کوسٹل ہائی وے پر خوفناک حادثہ،7 افراد جاں بحق

مکران کوسٹل ہائی وے پر خوفناک حادثہ،7 افراد جاں بحق

کراچی: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچ اور ایل پی جی سے بھرا ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور 7 افراد جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ایدھی حکام کے مطابق حادثہ صبح 8 بجے کے قریب پیش آیا۔ تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں شدید آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ لپیٹ میں لے لیا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نکالنے کا عمل شروع کیا جو رات گئے مکمل ہوسکا۔

جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی شہزادہ، سعید انور اور ان کا بھتیجا انعام اللہ شامل ہیں، جن کا تعلق وزیرستان کے علاقے ٹانک سے بتایا جا رہا ہے۔

لاشوں کو سہراب گوٹھ کے سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ چار دیگر افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے اور دیگر متاثرہ افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔