بریکنگ نیوز

ظہران ممدانی نیویارک میئر منتخب،صادق خان خوش

نومبر 6, 2025 admin
ظہران ممدانی نیویارک میئر منتخب،صادق خان خوش

ظہران ممدانی نیویارک میئر منتخب،صادق خان خوش۔لندن کے میئر صادق خان نے ظہران ممدانی کے نیویارک کے میئر منتخب ہونے کو "زبردست فتح” قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں صادق خان نے کہا کہ نیویارک کے شہریوں نے خوف پر امید اور تقسیم پر اتحاد کا انتخاب کیا ہے، اور وہ اس کے مستحق ہیں۔

صادق خان خود برٹش پاکستانی ہیں اور مغربی دنیا کے بڑے شہر لندن کے میئر کے طور پر پہلی بار 2016 میں منتخب ہوئے تھے، اور 2021 و 2024 میں بھی دوبارہ کامیابی حاصل کی۔

اب امریکا کے سب سے بڑے شہر کا میئر ایک مسلم امیگرینٹ ظہران ممدانی بن گئے ہیں، جو صدر ٹرمپ کی جانب سے تنقید کے باوجود کامیاب ہوئے۔

صادق خان نے مزید کہا کہ لندن کی طرح نیویارک بھی ایک لبرل، کثیر الثقافتی اور ترقی پسند شہر ہے، اور اس کے شہری اس طرز عمل کی قدر کرتے ہیں۔