27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری،پارلیمنٹ میں نمبر گیم اہم۔اسلام آباد: پارلیمنٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے سلسلے میں نمبر گیم نے اہمیت اختیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کو قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے 224 ووٹ درکار ہیں، جبکہ حکومتی اتحاد کے پاس 237 ارکان کی حمایت موجود ہے۔
قومی اسمبلی میں ن لیگ کے 125 اور پیپلز پارٹی کے 74 ارکان شامل ہیں۔ ایم کیو ایم کے 22، پاکستان مسلم لیگ کے 5، آئی پی پی کے 4 ارکان، ضیا لیگ، نیشنل پارٹی، باپ پارٹی کے ایک ایک رکن اور 4 آزاد ارکان حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں۔ اپوزیشن کے پاس 89 ارکان موجود ہیں۔
سینیٹ میں حکمران اتحاد کے اراکین کی تعداد 61 ہے جبکہ اپوزیشن کے 35 اراکین موجود ہیں۔ دو تہائی اکثریت کے لیے سینیٹ میں 64 ارکان کی حمایت ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت کو جے یو آئی یا اے این پی کے 3 اراکین کی حمایت درکار ہوگی۔
یہ اقدام حکومت کے لیے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آئینی ترمیم کی کامیابی کے لیے دونوں ایوانوں میں مطلوبہ اکثریت حاصل کرنا لازمی ہے۔
