ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

دنیا کا سب سے بڑا ہاتھ سے لکھا ہوا قرآنِ پاک تیار

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
دنیا کا سب سے بڑا ہاتھ سے لکھا ہوا قرآنِ پاک تیار

دنیا کا سب سے بڑا ہاتھ سے لکھا ہوا قرآنِ پاک تیار

استنبول: عراق کے شہر سلیمانیہ سے تعلق رکھنے والے خطاط علی زمان نے دنیا کا سب سے بڑا ہاتھ سے لکھا ہوا قرآنِ پاک تیار کر لیا ہے۔

علی زمان، جو 1971 میں پیدا ہوئے، بچپن ہی سے اسلامی خطاطی کے شوقین تھے۔ 2013 میں انہوں نے سنار کے پیشے کو چھوڑ کر مکمل طور پر خطاطی کو اپنایا اور 2017 میں اہلِ خانہ کے ہمراہ استنبول منتقل ہو گئے تاکہ اپنی عظیم تخلیق پر کام جاری رکھ سکیں۔

انہوں نے استنبول کی محرمہ سلطان مسجد کے ایک چھوٹے کمرے میں روزانہ کئی گھنٹے محنت کرتے ہوئے یہ قرآنِ پاک لکھا۔ اس منصوبے کو مکمل طور پر خود فنڈ کیا گیا اور ہر حرف روایتی ریڈ پین سے ہاتھ سے تحریر کیا گیا۔

قرآن پاک کے صفحات کی لمبائی 4 میٹر اور چوڑائی ڈیڑھ میٹر ہے، جو دنیا کے سب سے بڑے سابقہ نسخے سے بھی بڑا ہے، جس کی لمبائی 2.28 میٹر اور چوڑائی 1.55 میٹر تھی۔

علی زمان کو مختلف ممالک میں خطاطی کے کئی بین الاقوامی ایوارڈز مل چکے ہیں، جن میں 2017 میں ترکی کے انٹرنیشنل Hilye-i Serif مقابلے میں صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے "Distinction” ایوارڈ بھی شامل ہے۔

علی زمان کا کہنا ہے کہ یہ تخلیق نہایت خوشی کی بات ہے اور خاندان چاہتا ہے کہ یہ نسخہ ترکی میں محفوظ رہے تاکہ اسلامی خطاطی کی تاریخی روایت کو اجاگر کیا جا سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔