ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

پاکستان-سری لنکا ون ڈے سیریز:ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
پاکستان-سری لنکا ون ڈے سیریز:ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

راولپنڈی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹ منگل سے آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ٹکٹیں دوپہر 12 بجے سے pcb.tcs.com.pk پر خریدی جا سکتی ہیں۔ ہر شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹیں خریدنے کی اجازت ہوگی۔

تینوں ون ڈے میچز 11، 13 اور 15 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ٹکٹوں کی قیمتیں درج ذیل ہیں:

  • جنرل انکلوژرز: پہلے دو میچز کے لیے 200 روپے، تیسرے میچ کے لیے 300 روپے
  • فرسٹ کلاس انکلوژرز: 300 اور 400 روپے
  • پریمیئم انکلوژرز: 400 اور 500 روپے
  • وی آئی پی انکلوژرز: 500 اور 600 روپے
  • پی سی بی گیلری: 700 اور 850 روپے
  • پلاٹینم باکس سیٹس: 8,000 اور 12,000 روپے
  • فار اینڈ باکس سیٹس: 6,000 اور 8,000 روپے

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔