اسرائیل کی حمایت ایران-امریکہ تعلقات میں بڑی رکاوٹ۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل کی حمایت ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک امریکا اسرائیل کا ساتھ جاری رکھے گا،
مشرق وسطیٰ میں مداخلت کرے گا اور فوجی اڈے برقرار رکھے گا، تب تک ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی دوستی ممکن نہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے طویل عرصے سے کہا ہے کہ اسے امریکا کی حمایت پر اعتراض نہیں، لیکن تعلقات برابری کی شرائط پر ہونے چاہئیں، جو ان کے قومی مفاد کا معاملہ ہے۔ ایران اس دوران روس اور چین جیسے ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط کر رہا ہے۔
خامنہ ای نے واضح کیا کہ تہران اب آدھی سچائی پر سمجھوتہ نہیں کرے گا اور امریکا کو سب سے بڑی شرط دی ہے کہ جب تک اسرائیل کی حمایت ختم نہیں ہوتی، ایران کے ساتھ دوستی کا سوال ہی نہیں ہے۔