بریکنگ نیوز

صدر آصف زرداری شطرنج کے ماہرہیں،فیصل واوڈا

نومبر 3, 2025 admin

صدر آصف زرداری شطرنج کے ماہرہیں،فیصل واوڈا۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بلاول بھٹو کے 27ویں ترمیم سے متعلق بیان کا خیرمقدم ہے، ضرورت پڑی تو 28ویں ترمیم بھی لائی جا سکتی ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف زرداری ملکی سیاست کے شطرنج کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں اور 27ویں ترمیم باآسانی منظور ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے 27ویں ترمیم کے حوالے سے مثبت بیان دیا، جس کا خیرمقدم کیا جانا چاہیے۔ پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق ترمیم پر چھوٹی موٹی بحث بھی کرائی جائے گی تاکہ تمام سیاسی جماعتوں کے خدشات دور ہوں۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پاکستان کی کامیابی اور بقا کے لیے 27ویں ترمیم کی ضرورت ہے اور اگر ضرورت پڑی تو 28ویں ترمیم بھی لائی جا سکتی ہے۔ ان کے مطابق 18ویں ترمیم میں کچھ امور مکمل نہیں ہوئے، اس لیے اسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے معاملات وفاق کے زیر نگرانی ہونے چاہئیں اور ملک بھر میں تعلیم کا ایک متحدہ نظام ہونا چاہیے۔