امریکا بھارت دفاعی معاہدے پر پاکستان کانوٹس
خطے پر اس معاہدے کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ مسلح افواج بھارتی فوجی سرگرمیوں پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور بھارت کے درمیان ہونے والے 10 سالہ دفاعی معاہدے کا نوٹس لے لیا ہے۔
ترجمان کے مطابق خطے پر اس معاہدے کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ مسلح افواج بھارتی فوجی سرگرمیوں پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ پاک افغان تعلقات میں پیشرفت بھارت کو پسند نہیں آتی، تاہم پاکستان کے فیصلے کسی تیسرے ملک کی خوشنودی یا ناراضی پر مبنی نہیں ہوتے۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "یہ سوال بھارت سے پوچھا جائے کہ اس کے کتنے جنگی جہاز گرے، کیونکہ سچائی بھارت کے لیے شاید بہت تلخ ہو۔”
