ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں کی سکیورٹی بحال

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں کی سکیورٹی بحال

یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں کی سکیورٹی بحال

ملتان: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں کی سکیورٹی بحال کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے گیلانی ہاؤس میں اپنی ڈیوٹیاں دوبارہ سنبھال لی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ممبرانِ اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی، سید علی موسیٰ گیلانی، سید علی قاسم گیلانی اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی علی حیدر گیلانی کی سکیورٹی واپس لے لی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کی بحالی کا فیصلہ متعلقہ اداروں کی مشاورت سے کیا گیا۔ اس سے قبل گیلانی خاندان نے سکیورٹی واپسی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

ہائی کورٹ نے اس معاملے پر چیف سیکرٹری پنجاب، آر پی او اور سی پی او ملتان سے 3 نومبر تک جواب طلب کر رکھا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔